اسلام آباد (پاکستان)چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو اجس دوران وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کپٹن صفدر پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس پر انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے ، کپٹن صفدر کو غیر قانونی طور پر 9ارب روپے دینے کے معاملے ،30 کنال کا پلاٹ ، ایک کنال کا گھر اور مانسہرہ میں 300 کنال اراضی کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم جاری کر دیا یا گیاہے ۔نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں دوسری جانب علی جہانگیر صدیقی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخل کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
#paksa
#paksa.co.za