Home » Interesting News » آن لائن آرڈر میں غلطی،برطانوی عورت سے ایک’’ کیلے ‘‘ کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگ لی گئی

آن لائن آرڈر میں غلطی،برطانوی عورت سے ایک’’ کیلے ‘‘ کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگ لی گئی

لندن(این این آئی)برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے  930 پاؤنڈ چارج کرلیے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن نے کہاکہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا تاہم بابی گورڈن نے کہاکہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس کمپیوٹر کی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …