Home » Interesting News » اربوں روپے کے ڈرون طیاروں سے بچنے کیلئے داعش نے چند روپے لگا کر ایسا طریقہ اپنالیا کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

اربوں روپے کے ڈرون طیاروں سے بچنے کیلئے داعش نے چند روپے لگا کر ایسا طریقہ اپنالیا کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

news-1461947591-2007_large

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اتحادی افواج شام میں داعش کے گڑھ رقہ( )کی ڈرون طیاروں کے ذریعے جاسوسی کر رہی تھیں مگر اب شدت پسند تنظیم نے اس کا انتہائی مضحکہ خیز حل نکال لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق داعش رقہ کی تمام گلیوں کے اوپر چادروں کی چھت بنا رہی ہے تاکہ اوپر فضاءمیں آنے والے ڈرون طیارے ان کی نقل و حرکت و دیگر سرگرمیوں سے آگاہ نہ ہو سکیں۔ داعش یہ کام رقہ کے شہریوں کی مدد سے کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم نے گلیوں کو اوپر سے کپڑے کے ساتھ بند کرنے کے عوض 6پاﺅنڈز (تقریباً920روپے) فی گھرانہ طلب کیا ہے۔ داعش کے اس مضبوط گڑھ سے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کی تمام گلیوں کے اوپر کپڑے کی چادریں باندھی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کروڑوں ڈالرز کی لاگت سے ڈرون طیاروں کے ذریعے ان کی جاسوسی کررہی ہے جسے داعش نے گلیوں کے اوپر کپڑے کی چھتیں بنا کر غیرموثر کر دیا ہے۔ رقہ کی جاسوسی کے لیے امریکہ کا ایم کیو 9ریپر( -9 )ڈرون طیارہ بھی استعمال ہو رہا ہے جس کی مالیت 1کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً1ارب 70کروڑ روپے) ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق داعش کے کمانڈروں کی طرف سے رقہ کے شہریوں کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ”ہم سب پارٹنر ہیں لہٰذا رقہ میں موجود ہر گھر کو گلیوں کے اوپر کپڑے کی چادریں ڈالنے کے لیے 2ہزار شامی پاﺅنڈ(6برطانوی پاﺅنڈ)اداکرنے ہوں گے تاکہ شہر کو جاسوسی سے بچایا جا سکے۔ ہم نے کئی دن سے شہر کی گلیوں پر چادریں لگانی شروع کر رکھی ہیں اور اب تک بڑی سڑکوں پر یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔“
امریکی فوجی افسر سٹیووارن نے اس حوالے سے نیوز ویک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”طیاروں کی جاسوسی سے بچنے کے لیے یہ کوئی نیا طریقہ نہیں۔ داعش کے شدت پسند ایک سال سے یہ حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا زیادہ استعمال رمادی( )میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ شدت پسند ڈرون طیاروں کی جاسوسی اور حملوں سے بچنے کے لیے سرنگوں کا استعمال بھی کرتے رہتے ہیں۔“ تاہم سٹیو وارن نے یہ نہیں بتایا کہ داعش کا یہ حربہ جاسوسی اور ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے کتنا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …