Home » Interesting News » اس آدمی نے 100 لوگوں کو قتل کیا، لیکن ان تمام لوگوں کو کس جرم کی سزا دی؟ جواب ایسا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اس آدمی نے 100 لوگوں کو قتل کیا، لیکن ان تمام لوگوں کو کس جرم کی سزا دی؟ جواب ایسا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے فلموں میں سیریل کلرز کے کردار تو دیکھ رکھے ہوں گے لیکن برازیل میں ایک سچ مچ کا سیریل کلر ہے جس کی کہانی سن کر آپ وحشت زدہ رہ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام پیڈرو روڈریگوئس فلہو ہے جو برازیل میں قابل پیٹے کے نام سے معروف ہے۔ یہ 71لوگوں کو قتل کرنے کے جرم میں 30سال قید بھگت کر آزاد ہو چکا ہے تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 100لوگ قتل کیے۔63سالہ پیڈرو نے پہلا قتل 14سال کی عمر میں کیا۔ اس کا پہلا نشانہ الفنس کا نائب میئر مناس گیریس تھا۔ اس نے پیڈرو کے والد کو سکول کے کچن سے کھانا چوری کرنے کے الزام میں نوکری سے نکال دیا تھا۔
پیڈرو نے دوسرا قتل اس شخص کا کیا جس کے متعلق اس کا خیال تھا کہ کچن سے کھانے کا اصل چور وہ تھا، جس کا الزام اس کے باپ پر عائد کر دیا گیا۔ اس کے بعدپیڈرو کی گرل فرینڈ کا قتل ہو گیا اوراس نے اس کے قاتل کو قتل کرنے کے لیے ایک گینگ کے کئی اراکین کو یکے بعد دیگرے قتل کیا۔ ہر قتل کے بعداسے پتا چلتا کہ لڑکی کا قاتل وہ نہیں تھا، چنانچہ وہ گینگ کے نئے رکن کو مار ڈالتا۔ پھر کچھ عرصہ بعد پیڈرو کے باپ نے اس کی ماں کو قتل کر ڈالا اور جیل جا پہنچا۔ پیڈرو نے جیل میں جا کر اپنے باپ کو بھی قتل کر دیا اور اس کا دل نکال کر اس کا کچھ حصہ کھا گیا اور باقی وہیں پھینک دیا۔ 1973ء میں پیڈرو پکڑا گیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا، اس نے جیل جانے کے بعد بھی قتل وغارت نہ چھوڑی اور وہاں بھی چار لوگ مار ڈالے۔ 2003ء میں اس کے مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا جس میں اسے 128سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم برازیل کے قانون کے تحت کسی شخص کو بھی 30سال سے زیادہ قید نہیں رکھا جا سکتا چنانچہ زیادہ تر قید پیڈرو فیصلہ آنے سے پہلے ہی کاٹ چکا تھا لہٰذا 2007ء میں اسے رہا کر دیا گیا اور اب وہ 100لوگ قتل کرنے کے بعد بھی آزادی کی زندگی گزار رہا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …