Home » Interesting News » اس شخص نے حکومت کے ڈر سے اپنا وزن 30کلو بڑھالیا، لیکن جیسے ہی حکومت کو پتہ چلا اسے جیل بھیج دیا لیکن کیوں؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

اس شخص نے حکومت کے ڈر سے اپنا وزن 30کلو بڑھالیا، لیکن جیسے ہی حکومت کو پتہ چلا اسے جیل بھیج دیا لیکن کیوں؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

سیول(نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق 18 سے 35 سال کے ہر نوجوان کو دو سال کے لئے فوج میں لازمی ڈیوٹی دینا ہوتی ہے لیکن ایک آرام پسند نوجوان نے اس ذمہ داری سے بچنے کے لئے ایسی عجیب و غریب ترکیب اختیار کی کہ سارے ملک کو حیران کر دیا۔ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد اس کوریائی نوجوان نے چھ ماہ تک اپنا وزن بڑھانے کی کوشش جاری رکھی اور جب فوجی سروس کے لئے انتخاب کا وقت آتا تو اس کا وزن اتنا بڑھ چکا تھا کہ دیکھتے ہی اسے واپس بھیج دیا گیا۔نوجوان نے اپنے وزن میں تقریباً 30 کلوگرام کا اضافہ کرلیا تھا، جس کے باعث اسے فوج میں بھرتی سے تو نجات مل گئی لیکن جب پولیس کو معلوم ہوا کہ اس نے جان بوجھ کر اپنا وزن بڑھایا تھا تو اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
میل آن لائن کے مطابق اس 21 سالہ نوجوان نے یونیورسٹی سے فارغ ہوتے ہی اپنے وزن میں اضافہ شروع کردیا تاکہ وہ ملٹری سروس کے لئے ان فٹ ہوجائے۔ جب وہ چھ ماہ بعد طبی معائنے کے لئے آیا تو وزن 113 کلوگرام ہوچکا تھا۔ اسے شدید موٹاپے کے باعث ملٹری سروس کے لئے غیر موزوں قرار دے دیا گیا، لیکن بعدازاں پولیس کومعلوم ہو گیا کہ اس نوجوان نے لازمی ملٹری سروس سے بچنے کے لئے جان بوجھ کراپنے وزن میں اضافہ کیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
کوریا ٹائمز کے مطابق عدالت میں پیش کئے گئے شواہد سے اس نوجوان کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔ لازمی سروس سے بچنے کیلئے دھوکا بازی کرنے والے افراد کو پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے لیکن عدالت نے اس نوجوان سے نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کی بجائے معطل سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق 18 سے 35 سال عمر کے ہر شخص کو دو سال کی لازمی فوجی سروس کرنی پڑتی ہے۔ صرف وہ افراد اس لازمی سروس سے مستثنیٰ قرار دئیے جاتے ہیں جنہوں نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہو یا اولمپکس میں میڈل حاصل کر رکھا ہو۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …