Home » Interesting News » ’انسان زمین پر پیدا نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔‘ انسان زمین پر کیسے آئے؟ معروف سائنسدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

’انسان زمین پر پیدا نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔‘ انسان زمین پر کیسے آئے؟ معروف سائنسدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام چودہ سو سال پہلے ہی انسان کی تخلیق اور زمین پر بھیجے جانے کے متعلق وضاحت سے بیان کر چکا ہے تاہم سائنس اب تک اس حوالے سے گومگوں کا شکار ہے اور اب ایک معروف سائنسدان نے اس حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ایلیس سلور نامی اس سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان کی تخلیق اس زمین پر نہیں بلکہ کسی اور سیارے پر ہوئی تھی اور بعدازاں یہ اس زمین پر آیا۔

اپنی کتاب ’ہیومنز آر ناٹ فرام ارتھ‘ میں ڈاکٹر ایلیس نے لکھا ہے کہ ”انسان کو کروڑہا سال پہلے خلائی مخلوق اپنے ساتھ اس زمین پر لائی تھی ، جس کے بعد اس کی نسل یہاں شروع ہوئی۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت انسان اس زمین کی تمام مخلوقات سے زیادہ ترقی یافتہ مخلوق ہے لیکن حیران کن طور پر زمین کا ماحول اب بھی اس کے لیے سازگار نہیں ہے۔ سورج کی روشنی کی وجہ سے اسے بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، زمین پر خودرو پھل اور دوسری اشیاءاسے پسند نہیں آتیں، کئی بیماریاں ایسی ہیں جو شاید انسان کے زمین پر آنے سے اب تک اس کے ساتھ چلی آ رہی ہیں۔خواتین کو زچگی کے دوران جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لگ بھگ ہر شخص کوزندگی میں کمر کی تکلیف ہوتی ہے، یہ اور ان جیسے کئی دیگر عوامل اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ انسان اس زمین کی مخلوق نہیں ہے۔انسان کسی ایسے سیارے کی مخلوق ہے جہاں کشش ثقل انتہائی کم تھی، زمین پر کشش ثقل زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کمردرد اور دیگر ایسے عارضے لاحق ہوتے ہیں۔ہمیں دنیا میں شاید ہی کوئی ایک ایسا شخص ملے جو 100فیصد صحت مند ہو، اس کے برعکس دیگر کئی اقسام کی مخلوقات ایسی ہیں جن کی اکثریت سو فیصد صحت مند ہوتی ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اس زمین کی مخلوق ہیں اور انہیں ان کے لیے یہاں کا ماحول سازگار ہے۔“ڈاکٹر ایلیس نے اپنے دعوے میں مزید کہا ہے کہ ”میرا ماننا ہے کہ یہ زمین ایک طرح کی جیل ہے جہاں خلائی مخلوق نے انسانوں کو لا کر قید کر رکھا ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …