Home » Pakistani Headlines » ’’ اپنی توند کم کریں اور ۔ ۔ ۔ ‘‘ وہ افسر جسے چیف جسٹس نے بھری عدالت میں جھاڑ پلادی، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

’’ اپنی توند کم کریں اور ۔ ۔ ۔ ‘‘ وہ افسر جسے چیف جسٹس نے بھری عدالت میں جھاڑ پلادی، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

لاہور(پاکستان)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قصورمبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کو بے جا بولنے پر جھاڑ پلا دی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تم تھانے میں نہیں کھڑے،جب کہیں تب بولنا،یہ جوتوند بنارکھی ہے اسے کم کرو،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا پولیس میں کوئی فٹنس پر توجہ بھی دیتا ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قصورمبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارنے پنجاب پولیس اورریاست پراظہاربرہمی کیا،مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث 4 پولیس افسران عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران کیخلاف دفعہ 311 شامل کرلی گئی،اس دفعہ کے تحت ملزمان کسی صورت راضی نامہ نہیں کرسکتے،پراسیکیوٹرجنرل نے بتایا کہ 2پولیس افسروں نے قبل ازگرفتاری اور 2 نے بعدازگرفتاری ضمانت کرالی۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے کہا کہ پولیس افسرطارق بشیرچیمہ اورعارف رشیدعبوری ضمانت پرہیں،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سابق ڈی پی اوقصورشامل تفتیش ہونے کیلئے کوئٹہ سے آرہے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے متعلقہ عدالتوں کومدثرقتل کیس سے متعلق زیرالتوامقدمات 2روزمیں نمٹانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ریاست سے ایک بچہ قتل ہوگیا،قاتلوں کوبچنانہیں چاہئے،سارے کان کھول کرسن لیں،ذمہ داروں کوچھوڑانہیں جائے گا۔عدالت نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …