Home » Interesting News » بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی کی سڑک پر ٹکر، اتنا زیادہ نقصان ہوگیا کہ پوری دنیامیں تہلکہ برپاہوگیا، یہ بھی ہوسکتا ہے کسی نے سوچا بھی نہ تھا

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی کی سڑک پر ٹکر، اتنا زیادہ نقصان ہوگیا کہ پوری دنیامیں تہلکہ برپاہوگیا، یہ بھی ہوسکتا ہے کسی نے سوچا بھی نہ تھا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بغیر ڈرائیور چلنے والی کاروں کو روایتی کاروں کا محفوظ تر متبادل قرار دیا جا رہا تھا لیکن گزشتہ روز اس خودکار گاڑی نے بھی پہلی بار ایسا حادثہ کر ڈالا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹیمپے میں ٹیکسی سروس ’اوبر‘ کی ایک خودکار گاڑی نے پیدل سڑک عبور کرتی 49سالہ ایلین ہرزبرگ نامی خاتون کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایلین اپنی سائیکل پکڑے سڑک عبور کر رہی تھی جب اوبر کی خودکار گاڑی نے اسے ٹکر ماری، شدید زخمی حالت میں ایلین کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ٹیمپے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور موجود تھا تاہم اس وقت گاڑی ’آٹو موڈ‘ پر تھی اور ڈرائیور کے بغیر چل رہی تھی۔ حادثہ پیش آنے کے بعد اوبر نے ٹیمپے، پٹسبورو، فوئینکس، سین فرانسسکو اور ٹورنٹو میں اپنی خودکار گاڑیوں کی ٹیکسی سروس بند کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ ہے جس میں خودکار گاڑی کی ٹکر سے کسی شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …