Home » Interesting News » بیوی کی شکایتوں سے تنگ آکر چینی شخص نے ایسا روبوٹ بنالیا جو پاکستانی مرد گھرمیں رکھ لیں تو پوری زندگی کبھی بیگم سے جھگڑا نہ ہو

بیوی کی شکایتوں سے تنگ آکر چینی شخص نے ایسا روبوٹ بنالیا جو پاکستانی مرد گھرمیں رکھ لیں تو پوری زندگی کبھی بیگم سے جھگڑا نہ ہو

شنگھائی(نیوز ڈیسک) بیوی کے ستائے اکثر شوہر تو پاگل ہو جاتے ہیں لیکن کچھ سائنسدان بھی بن جاتے ہیں۔ خوش قسمت چینی باشندے حی کنگ کا تعلق دوسری قسم سے ہے۔ وہ ناصرف سائنسدان بن گیا ہے بلکہ ایسا کامیاب کہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی بھی بنا لی ہے۔

 حی کنگ کا کہنا ہے اس کی بیوی اس سے کھانا پکواتی تھی اور وہ یہ کام کرتے کرتے تھک چکا تھا۔ کھانا اچھانہ بننے پر اسے اکثر بیوی کی ڈانٹ بھی سننی پڑتی تھی۔ اس مسئلے نے حی کنگ کو اتنا پریشان کیا کہ وہ کھانا پکانے سے جان چھڑوانے کے لئے سوچ بچار کرنے لگا۔ اس نے ایک ایسے روبوٹ کی تیاری پر کام شروع کیا جو اسے باورچی خانے کی ذمہ داری سے نجات دلا سکے۔

حی کنگ نے کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ بنانے میں اسے آٹھ سال کا عرصہ لگ گیا بالآخر وہ کامیاب ہو ہی گیا۔ اس نے اپنا بنایا ہوا یہ حیرت انگیز روبوٹ شنگھائی میں منعقد ہونے والے چھٹے شگھائی انٹرنیشنل ٹیکنالوجی میلے میں پیش کیا تو اس کی کارکردگی نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ یہ روبوٹ کھانے کی تیاری کا سارا کام خود ہی کر سکتا ہے اور برتن بھی صاف کر سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی میلے کے شرکاءاس روبوٹ کی مہارت اور رفتار سے ایسے متاثر ہوئے کہ ہر کوئی اسے خریدنے کی خواہش کرنے لگا۔ ایک خاتون نے روبوٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”اتنا اچھا کھانا تو میں بھی نہیں بنا سکتی۔ اس کی تیار کردہ ڈش بہت مزیدار ہے اور اس نے چند منٹ میں ہی بنا لی ہے۔ میں اسے ضرور خریدنا چاہوں گی۔“

حی کنگ نے بتایا کہ ابھی یہ روبوٹ عام کسٹمرز کو خریداری کے لئے دستیاب نہیں ہو گا۔ ابتدائی طور پر یہ صرف کرائے پر دستیاب ہو گا۔ اسے کرائے پر لینے کے لئے 10000 یوان (تقریباً 183000 پاکستانی روپے) زرضمانت جمع کروانا ہو گی جبکہ اس کی پکائی گئی ہر ڈش کے لئے علیحدہ سے کرایہ دینا ہو گا۔ کمرشل پیمانے پر تیاری کے بعد یہ عام گاہکوں کے خریدنے کے لئے دستیاب ہو گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …