Home » Interesting News » جاپان میں بوڑھے لوگوں نے خود کو زبردستی گرفتار کروانا شروع کردیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

جاپان میں بوڑھے لوگوں نے خود کو زبردستی گرفتار کروانا شروع کردیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان کے بارے میں ہمیشہ آپ نے اچھی بات ہی سنی ہو گی لیکن یہ جان کر آپ کو یقیناً بہت حیرت ہو گی کہ اس ملک میں بوڑھے لوگوں کے لئے زندگی ایک عذاب بنتی جا رہی ہے۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بوڑھے افراد جان بوجھ کر جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، صرف اس لئے کہ انہیں جیل بھیج دیا جائے۔

’ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عمر رسیدہ آبادی کی شرح کے لحاظ سے جاپان دنیا میں سرفہرست ہے اور بدقسمتی سے ان میں سے اکثر معمر افراد تنہائی اور زندگی کی دیگر بہت سی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ملک کی 65 فیصد سے زائد آبادی عمر رسیدہ ہے، جنہیں ملکی معیشت پر بوجھ سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران معمر افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کی شرح میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ جاپان کی جیلوں میں ہر پانچ میں سے ایک فرد بوڑھا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران عمر رسیدہ جاپانی افراد، جو تنہا رہنے پر مجبور ہیں، ان کی تعداد میں 600 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ۔ تنہا زندگی گزارنے سے یہ معمر افراد اتنے تنگ آجاتے ہیں کہ کوئی چھوٹا موٹا جرم کرکے جیل جانے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہاں دوسرے لوگوں کے ساتھ رہ سکیں اور کوئی انہیں کھانا اور پانی فراہم کرنے والا موجود ہو۔
جاپان کی جیلوں میں ایک عام قیدی پر اوسطاً سالانہ 20 ہزار ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں جبکہ بوڑھے افراد کے صحت کی مسائل کی وجہ سے ان پر اور بھی زیادہ خرچ آتا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جیلیں اب اولڈ ہوم جیسی نظر آنے لگی ہیں جہاں بوڑھے قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوچکی ہے اور ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے جیل کا عملہ بھی پریشانی کا شکار رہتا ہے۔
ایک بوڑھے شخص نے آزادی کی بجائے جیل کی زندگی کو ترجیح دینے کے متعلق بات کرتے ہوئے اخبار ’بلومبرگ‘ کو بتایا ”میں جیل میں اپنی زندگی سے زیادہ لطف اندوز ہورہا ہوں۔ یہاں میرے اردگرد بہت سے لوگ ہیں، مجھے یہاں تنہائی محسوس نہیں ہوتی۔ میں پہلے بھی قید ہوا تھا لیکن مجھے رہا کردیا گیا۔ تب میرا دل اُداس رہنے لگا اور میں نے پھر ایک معمولی جرم کیا اور دوبارہ جیل پہنچ گیا۔“
مقامی میڈیا کے مطابق بوڑھے افراد جیل جانے کے لئے عموماً کسی دکان سے کوئی چیز چُرالیتے ہیں یا اسی نوعیت کا کوئی اور چھوٹا موٹا جرم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں چند ماہ کے لئے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ کوئی ایسا ہی جرم کرتے ہیں اور پھر سے جیل پہنچ جاتے ہیں۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …