Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب

جوہانسبرگ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب

جوہانسبرگ (نمائندہ – پاک ایس اےڈاٹ کو ڈاٹ زا) کل شام جوہانسبرگ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے سفیر جناب ڈاکٹر سہیل خان تھے۔ تقریب کے موقع پر پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے سہ ماہی میگزین،  پی ایس اے بی ایف بزنس بلٹن کے پہلے شمارے کی رونمائی بھی ہوئی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی کمیونٹی کے افراد کے علاوہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنی فیملیز سمیت شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمایاں افراد کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹرزاور بینکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے نائب سفیر جناب ڈاکٹرمنظورچودھری،  اور ناصر اعوان اور ٹریڈ کمیشن کے سربراہ چودھری فہد علی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں پی ایس اے بی ایف کے جنرل سکریٹری توفیق باوانی، فنانس سیکریٹری محمد اسلم، ایگزیکٹو ممبرمزمل اعوان اور خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔

 تقریب کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کی کمپیرنگ پی ایس اے بی ایف کے سینیر نائب صرر محمد علی انجم نے کی۔ پی ایس اے بی ایف کے صرر رفیق میمن نے اپنے خطاب میں شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیا۔

پی ایس اے بی ایف بزنس بلٹن کے چیف ایڈیٹر محمد اقبال قریشی نے بتایا کہ ہمیں  بزنس میگزین کی اشاعت کی ضرورت کیوں پیش آئی اوراسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا جن میں پی ایس اے بی ایف بزنس بلٹن کے منیجنگ ایڈیٹر محمد علی انجم، مارکیٹنگ اور سیلز کے سربراہ افضل مارفانی اور کوآرڈینیٹرز توفیق باوانی، محمد حنیف اور سلیم سنگاپوری شامل ہیں۔

مہمان خصوصی ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے سفیر جناب ڈاکٹر سہیل خان نے شرکاء کو یوم آزدی کی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے علاوہ ملی نغمے بھی گائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور معزز مہمانوں کی ڈنر سے تواضع کی گئی۔

Share this:

Comments

Check Also

پریٹوریا – ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کی پر وقار تقریب

(پریٹوریا  (نمائندہ پاک ایس اے ڈاٹ کوزا  ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان اور دنیا …