Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ – پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے لاہور چیمبرز آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

جوہانسبرگ – پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے لاہور چیمبرز آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

1

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی) کل پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس کے 13 رکنی وفد کے اعزاز میں جوہانسبرگ کے مقامی ہوٹل میں ایک پر تکلف عشائیے کا انتظام کیا گیا جسمیں ساوتھ افریقہ کی ممتاز کاروباری شخصیات سمیت بزنس فورم کے ممبران اور ساوتھ افریقہ میں پاکستانی ایمبیسی کے ارکان نے شرکت کی۔

وفد کی سربراہی لاہور چیمبر آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ ناصر حمید صاحب اور وفد کے کوآرڈی نیٹر، ذوق گروپ آف کمپنیز کے ظفر محمود صاحب نے کی۔

تقریب کا آغاز توفیق باوانی صاحب نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا۔ اسکے بعد ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے سینئر وائس چیرمین محمد علی انجم صاحب نے خطاب کیا اور بزنس فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو اپنے بے لوث اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا۔

WhatsApp Image 2017-05-10 at 08.21.26

وفد کے لیڈر اور لاہور چیمبرآف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ ناصر حمید صاحب اور وفد کے کوآرڈی نیٹر، ذوق گروپ آف کمپنیز کے ظفر محمود صاحب نےاپنے خطاب میں بتایا کہ لاہور چیمبرز پاکستان کا سب سے بڑا چیمبرہے جس کے ممبرز کی تعداد 24 ہزار ہے اور ان کے چیمبر کی تجاویز وفاقی بجٹ کا حصہ بنتی ہیں۔

بعد ازاں ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے چیرمین رفیق میمن صاحب نے بزنس فورم کی سوشل ایکٹویٹیز پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لئے بزنس فورم کی خدمات کا ذکر کیا۔

اس کے بعد پاکستان ٹریڈ کمیشن کے سربراہ جناب فہد علی چودھری صاحب نے شرکاء کا شکری ادا کیا اور اپنی خدمات کا یقین دلایا

بعد میں ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمیشنر جناب ڈاکٹر منظور چودھری صاحب نے اپنے خطاب میں بزنس فورم کی خدمات کو سراہا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ تجارت کے فروغ کے لئےمزید تجارتی وفود کا تبادلہ ہونو چاہیے۔

آخر میں افضل مارفانی صاحب نے  ووٹ آف تھینکس پیش کیا ۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض اقبال قریشی صاحب نے سرانجام دئے۔

2

Share this:

Comments

Check Also

پریٹوریا – ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کی پر وقار تقریب

(پریٹوریا  (نمائندہ پاک ایس اے ڈاٹ کوزا  ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان اور دنیا …

One comment

  1. Good job jor PSABF OUR all veahes with you