Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ – پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے ساوتھ افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا کتنا حصہ ہے؟

جوہانسبرگ – پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے ساوتھ افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا کتنا حصہ ہے؟

جوہانسبرگ، ساوتھ افریقہ (رپورٹ شاہد چوہان)

وزیر اعظم پاکستان اور سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی اپیل پر پاکستان کے ڈیموں کی تعمیر کیلئے اوورسیز پاکستانی دن رات کوشاں ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اب تک کی رپورٹ کے مطابق ڈیم فنڈ کیلئے دیے گئے عطیات کے سلسلے میں ساوتھ افریقہ 7ویں پوزیشن پر براجمان ہے اور فنڈ ریزنگ کیلئے مزید پروگرام ترتیب دیے جارہے ہیں. ان خیالات کا اظہار ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں زاھد افضل، ناصر خان، چوہدری شمریز دھکڑ اور راجہ شہزاد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا.

انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پریس کلب ساوتھ افریقہ کے دفتر میں 4 فروری کو منعقد ہونے والے گرینڈ فنڈ ریزنگ ڈنر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہونے والے ڈیم فنڈ ریزنگ کے پروگراموں میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام منعقد کروانے کی تیاریاں عروج پر ہیں.

اس پروگرام کی خاص بات پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی شرکت، ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر سہیل خان اور پاکستان سے سینیٹر فیصل جاوید خان خصوصی شرکت کریں گے.

پروگرام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ، بال اور ٹی شرٹس کی نیلامی کی جائے گی. حاصل ہونے والی تمام رقوم ڈیم فنڈ کیلئے مختص کی جائیں گی. اور پروگرام میں پاکستانی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے.

پروگرام 4 فروری پیر کی شام ساڑھے 5 بجے سینچورین میں منعقد ہو گا.

پروگرام آرگنائزر زاھد افضل اور شمریز احمد دھکڑ نے مزید کہا کہ ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز پاکستان کی تعمیر کیلئے بے پناہ جزبہ رکھتی ہے اسی لیے دل کھول کر فنڈ ریزنگ مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے.

ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے مختلف علاقوں اور مختلف زبان بولنے والے افراد اس مہم میں متحد ہوکر کام کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ساوتھ افریقہ کے مقامی مسلمان بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جس پر ہم سب کے شکر گزار ہیں.

Check Also

جوہانسبرگ۔ اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے زیر اہتمام ویسٹ بری کے علاقے میں مستحق افراد میں فی سبیل اللہ کھانے کی فراہمی

جوہانسبرگ ۔خصوصی رپورٹاسلامک سرکل آف ساودرن افریقہ ICSA کے تحت فوڈ کمیٹی نے 13 فروری …