Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ ۔ نامور صحافی اوریا مقبول جان کے اعزاز میں پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے عشائیہ

جوہانسبرگ ۔ نامور صحافی اوریا مقبول جان کے اعزاز میں پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی جانب سے عشائیہ

جوہانسبرگ ۔ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم نے پاکستان کے نامور صحافی اوریا مقبول جان کی ساوتھ افریقہ آمد پر جو کہ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے سینئر وائس چئیرمین محمد علی انجم صاحب کی درخواست پر ساوتھ افریقہ تشریف لائے ہیں اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چوہدری کی سرکاری ترقی پر انکے اعزاز میں جوہانسرگ میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور لوکل عمائدین کی بڑی تعداد کے ساتھ نیلسن منڈیلا کی پوتی ڈیلیکا منڈیلا نے خصوصی طور پر شرکت کی PSABF کے عہدیداران نے ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر سہیل خان ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چوہدری ڈیلیکا منڈیلا اوریا مقبول جان صاحب کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ صاحب نے پاکستان ہائی کمیشن کے سیکرٹری ارشد عباسی صاحب کو میگزین پیش کیا PSABF کے چیرمین جناب رفیق میمن صاحب نے اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی کے بارے میں مکمل تفصیلات بیان کیں جس کے بعد جناب شاہد چوہان (اورینٹ گروپ دنیا نیوز) ڈیلیکا منڈیلا پاکستان حکومت کی جانب سے ساوتھ افریقہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مرزا ہائی کمشنر آف پاکستان ڈپٹی ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقاریر کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد اوریا مقبول جان صاحب نے تفصیل سے امت مسلمہ کو در پیش مسائل اور دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کو اپنی تقریر میں بیان فرمایا آخر میں سلیم شکور صاحب نے تمام مہمانوں سمیت مہمان خصوصی اور پاکستان ہائی کمیشن کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد مہمانوں کے لئے ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اقبال قریشی نے انجام دیئے (پریس ریلیز میڈیا سیل PSABF انفارمیشن ڈیسک)

 

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

لمپوپو – اسکول ٹیچرکے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار۔ مبینہ طور پر انہوں نے لیڈی ٹیچر کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے لاش ٹھکانے لگائی۔

Pakistani nationals nabbed for murder of missing Limpopo woman Limpopo police on Friday claimed they …