Home » Interesting News » جڑواں بہن بھائی جن کی عمروں میں 5 سال کا فرق ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

جڑواں بہن بھائی جن کی عمروں میں 5 سال کا فرق ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں بہن بھائی آپ نے بھی دیکھ رکھے ہوں گے لیکن برطانیہ میں ایک جڑواں بہن بھائی ہیں جن کی عمر میں 5سال کا فرق ہے اور ان کی پیدائش کی حقیقت کچھ ایسی ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جڑواں بہن بھائی برطانوی شہر مانچسٹر کے بین سیڈن اور کلیئرے نامی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئے ہیں۔ سیڈن اور کلیئرے نے دراصل آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ تولید) کے ذریعے بچے پیدا کیے۔ ڈاکٹروں نے سیڈن کے سپرمز اور کلیئرے کے بیضے کا لیبارٹری میں اختلاط کروا کے دو ایمبریو پیدا کیے اور ایک اسی وقت کلیئرے کے پیٹ میں رکھ دیا جبکہ دوسرے کو منجمد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 5سال بعد دوسرا منجمد ایمبریو کلیئرے کے جسم میں رکھا گیا اور پھر اس کی پیدائش ہوئی۔ ان دونوں بچوں کے نام ایسم اور جیک ہیں۔ ان میں ایسم پانچ سال بعد پیدا ہوئی جبکہ جیک پہلے پیدا ہو چکا تھا۔ واضح رہے کہ سیڈن اور کلیئرے کی پہلے بھی ایک بیٹی تھی جس کا نام ایملی ہے اور وہ اس وقت 10سال کی ہے۔ جب انہوں نے دوسرا بچہ پیدا کرنا چاہا تو کلیئرے کا حاملہ ہونے میں مشکلات درپیش ہوئی اور بار بار اسقاط حمل ہوتا رہا جس پر انہوں نے آئی وی ایف کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں ایسم اور جیک کی پیدائش ہوئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …