Home » Pakistani Headlines » حسین حقانی کو کب تک گرفتار کرکے لایا جائیگا، چیف جسٹس ثاقب نثار، سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کل طلب

حسین حقانی کو کب تک گرفتار کرکے لایا جائیگا، چیف جسٹس ثاقب نثار، سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کل طلب

اسلام آباد(پاکستان)سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کر دی ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کوکل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایاجائے امریکا میں موجود حسین حقانی کو کب تک گرفتارکرکے لایاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے دوران سماعت سوال کیا کہ بتایاجائے حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق کیا پیشرفت ہوئی؟،ایک بندہ عدالت کو یقینی دہانی کراکے کیسے بھاگ گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ اور خزانہ کو خطوط لکھے ہیں جب کہ حسین حقانی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، حسین حقانی کے وارنٹ کے اجراءکےلئے معاملہ چل رہا ہے۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ معاملہ زیادہ لمبا نہیں ہوگیا؟،جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفارت خانے سے دستاویزات آرہے ہیں، چیف جسٹس نے کل تک تمام دستاویزات پوری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرسیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ دونوں آجائیں، ایک بندہ عدالت کو یقین دہانی کراکر ملک سے کیسے بھاگ گیا، یہ عدالت کی عزت کا معاملہ ہے جبکہ عدالت اب تک کی پیش رفت سے مطمئن نہیں۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …