Home » Jobs Availability » حکومت پاکستان نے جوہانسبرگ میں ٹریڈ سنٹر کھولنے کی منظوری دے دی

حکومت پاکستان نے جوہانسبرگ میں ٹریڈ سنٹر کھولنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) حکومت پاکستان نے ساوتھ افریقہ کے معاشی حب جوھائنزبرگ میں ٹریڈ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو اپریل 2018ء سے قبل قائم کر دیا جائے گا ۔ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے چئیرمین رفیق داود میمن نے منگل کو اسلام آباد میں وزارت صنعت و تجارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ مصنوعات کی درآمد و برآمد پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے وزارت کے اعلی حکام کو بتایا کہ افریقی ممالک ابھرتی ہوئی منڈی ہے اور پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے بڑے مواقع ہیں حکومتی سطح پر کوششیں کی جائیں تو ایکسپورٹ میں خاصا اضافہ ہو گا جس سے ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی ۔ اس کے لئے جوھائنزبرگ میں ٹریڈ سینٹر قائم کیا جائے جہاں پاکستانی صنعت کار اپنی مصنوعات کی نمائش کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک چھت کے نیچے افریقہ کے تمام ممالک کر سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان کی مصنوعات معائنہ کے لئے دستیاب ہوں گی اس سے افریقہ میں مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران صنعت کاروں نے اس تجویز کے ساتھ اتفاق کیا ہے ہم نے پاکستان کے چاروں صوبوں کی تاجروں کی انجمنوں اور فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ اپنے نمائندے نامزد کریں جن کو ہم اپنی فورم کی نمائندگی دیں گے جو دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان رابطہ کاری کا کام انجام دینے گے۔وزارت صنعت و تجارت کے اعلی حکام نے اس تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے چئیرمین رفیق میمن ملک کے لئے بلا تنخواہ بہترین سفارت کاری کا کام کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ حکومت براعظم افریقہ کے مختلف ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی تجاویز کا خیرمقدم کرئے گی ۔اور اپریل 2018 سے قبل جوھائنزبرگ میں ٹریڈ سینٹر قائم کر دیا جائے گا جس منظوری دی گئی ہے ۔۔

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

جوہانسبرگ – اب میٹرو پولیس جھاڑیوں کے پیچھے کیمرہ چھپا کر آپ کو چالان نہیں بھیج سکے گی

JMPD ‘does away with cops behind bushes’ The City of Johannesburg hasn’t renewed contracts with …