Home » Interesting News » خاتون کو سڑک پر موبائل فون مل گیا، لیکن پھر اس کے ساتھ اس نے کیا کیا؟ آپ نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ چوری کے موبائل سے یہ کام بھی لیا جاسکتا ہے

خاتون کو سڑک پر موبائل فون مل گیا، لیکن پھر اس کے ساتھ اس نے کیا کیا؟ آپ نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ چوری کے موبائل سے یہ کام بھی لیا جاسکتا ہے

بیجنگ(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں کسی کا موبائل فون کھو جائے تو زیادہ سے زیادہ خطرہ یہی ہوتا ہے کہ جس کے ہاتھ لگا وہ واپس نہیں کرے گا لیکن چین میں چونکہ ٹیکنالوجی بہت آگے ہے تو وہاں گمشدہ موبائل کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آئی جب ایک نوجوان خاتون کو سڑک پر گرا موبائل فون ملا اور پھر اس نے اس فون کے بدقسمت مالک کے ساتھ وہ کیا کہ سن کر انسان پریشان ہو جائے۔

’کیانگ جیانگ ایوننگ نیوز‘ کے مطابق پائی نامی اس خاتون کو جو موبائل فون ملا اتفاق سے اس پر کوئی پاسورڈ نہیں لگا تھا اور سونے پر سہاگہ یہ کہ اس پر ALIPAY نامی ایپ لاگ ان تھی۔ اس ایپ کے ذریعے صارف اپنے بینک اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے کہیں سے بھی شاپنگ کر سکتا ہے۔ بس تو اس خاتون نے موقع غنیمت جانا اور فوری طور پر قریب ترین شاپنگ سنٹر کا رخ کیا۔ اس کے بعد وہ دھڑا دھڑ خریداری کرنے لگی اور اتنی چیزیں خریدیں کہ انہیں سنبھالنے کے لئے اسے اپنے خاوند اور والدہ کو بلانا پڑا۔

ڈھیروں شاپنگ کر کے یہ خاتون اپنے گھر چلی گئی اور گھوڑے بیچ کر سو رہی مگر اگلی صبح اس کے بیدار ہونے سے پہلے ہی پولیس اس کے گھر پر پہنچ چکی تھی۔پولیس کو اس کا سراغ لگانے میں زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیونکہ اس نے موبائل فون کو بند کرنے کی بھی زحمت نہیں کی تھی۔ ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا لیکن پھر بھی اس کی قسمت اچھی رہی کہ ہفتہ بھر پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد بالآخر اسے رہائی مل گئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …