Home » Interesting News » ’خوش رہنے کے لئے پیسے سے بھی زیادہ ضروری چیز یہ ہے کہ انسان کے۔۔۔‘ 80 سال کی تحقیق کے بعد بالآخر سائنسدانوں نے خوش رہنے کا راز بتادیا

’خوش رہنے کے لئے پیسے سے بھی زیادہ ضروری چیز یہ ہے کہ انسان کے۔۔۔‘ 80 سال کی تحقیق کے بعد بالآخر سائنسدانوں نے خوش رہنے کا راز بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پیسہ انسان کے خوش رہنے کے لیے سب سے ضروری چیز ہے لیکن 80سال کی تحقیق کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چیز کو خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے دیا ہے کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق 1938ء سے شروع ہونے والی اس تحقیق کے اختتام میں بالآخر سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان کے خوش رہنے کے لیے ’’اچھے دوست‘‘ سب سے زیادہ ضروری ہوتے ہیں۔ اچھے دوست انسان کے لیے زندگی میں کامیابی اور پیسے سے بھی زیادہ خوشی کا باعث بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سالہا سال تک یونیورسٹی کے طلبہ پر تحقیق کی۔ اس دوران سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی بھی اپنے زمانہ طالب علمی میں اس تحقیق کا حصہ رہے۔ اس تحقیق کی ابتداء میں جن طلبہ پر تجربات کیے گئے ان میں سے اب تک 19زندہ ہیں اور ان کی عمریں اس وقت 90سال سے زائد ہیں۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ’’لوگوں سے ہمارا تعلق خوشی کے حصول میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر ہماری دوستیاں بہت اچھی ہیں اور دیگر لوگوں سے تعلقات بھی خوشگوار ہیں تو ہماری خوشی کا لیول بہت زیادہ ہو گا۔ اس کے برعکس اگر زندگی میں پیسہ اور کامیابی ہو، لیکن اچھے دوست نہ ہوں تو خوشی کئی گنا کم ہو گی۔لوگوں سے ہمارا اچھا تعلق مجموعی طور پر ہماری صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔اس تحقیق کے ڈائریکٹر پروفیسر رابرٹ ویلڈنگر کا کہنا تھا کہ ’’اپنے جسم کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے لیکن اپنے رشتوں اور دوستیوں کا خیال رکھنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ درحقیقت اپنے قریبی لوگوں کا خیال رکھنا اپنی ہی دیکھ بھال کرنے کے مترادف ہوتا ہے کیونکہ ان سے اچھا تعلق ہماری اچھی صحت کا سب سے بڑا سبب بھی ہوتا ہے۔اچھی دوستیاں اور خوشگوار تعلق نہ صرف ہمارے جسموں کو بلکہ ہمارے ذہنوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …