Home » Interesting News » دنیا کی شرمناک ترین موبائل ایپ، آپ کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے، اگر بچنا چاہتے ہیں تو۔۔۔

دنیا کی شرمناک ترین موبائل ایپ، آپ کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے، اگر بچنا چاہتے ہیں تو۔۔۔

news-1461858338-6380_large

سڈنی (نیوز ڈیسک) جنسی روابط کے لئے بکثرت استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹنڈر Tinderنے اب ایک متنازع ایپ بھی متعارف کروادی ہے، جسے اجتماعی بے راہروی کو فروغ دینے کا نسخہ قرار دیا جارہا ہے۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق ویب سائٹ نے ”ٹنڈر سوشل(Tinder Social)“ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو انفرادی صارفین کی بجائے گروپوں سے ملوائے گی۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والوں کا رابطہ تعلقات کے متلاشی افراد کے گروپ سے کروایا جائے گا تا کہ اجتماعی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

نئی ایپ کو استعمال کرنے والوں کے لئے ویب سائٹ ٹنڈر نئے دوستوں کی تلاش فیس بک پر کرے گی ، اور اس طرح ٹنڈر استعمال کرنے والے لوگوں کا پردہ ان کے اپنے ہی فیس بک فرینڈز کے سامنے فاش ہوسکتا ہے۔
ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایپ انفرادی جنسی تعلقات کو اگلی سطح پر لیجاکر گروپوں کے درمیان جنسی تعلقات کو فروغ دے گی۔ ویب سائٹ ٹنڈر کا کہنا ہے کہ نئی ایپ کا آزمائشی بنیادوں پر استعمال شروع ہوچکا ہے، جبکہ جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کروادیا جائے گا۔

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …