Home » Interesting News » دنیا کے سب سے بہترین ائیرپورٹ کا اعلان ہوگیا، کون سا ائیرپورٹ بازی لے گیا، اس مرتبہ دبئی ائیرپورٹ نہیں بلکہ۔۔۔

دنیا کے سب سے بہترین ائیرپورٹ کا اعلان ہوگیا، کون سا ائیرپورٹ بازی لے گیا، اس مرتبہ دبئی ائیرپورٹ نہیں بلکہ۔۔۔

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا سکائی ٹریکسز ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈ کسی نہ کسی ایک ایئرپورٹ کو دیا جاتا ہے جو سب سے زیادہ خوبصورت ہو اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرتا ہو۔ گزشتہ روز رواں سال کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سنگاپور کے شنگی (Changi)ایئرپورٹ نے مسلسل چھٹے سال بھی یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق دوسرے نمبر پرجنوبی کوریا کے انچیون (Incheon)انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تیسرے نمبر پر ٹوکیو ہینیڈا ایئرپورٹ کو دنیا کے بہترین ایئرپورٹس قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ آٹھویں نمبر پر آیا ہے۔امریکہ کے ڈینور ایئرپورٹ کو امریکہ کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے تاہم اس عالمی فہرست میں اس کا نمبر 29واں ہے۔دبئی ایئرپورٹ جسے لوگوں کی اکثریت بہترین ایئرپورٹ خیال کرتی ہے لیکن وہ اس فہرست کے ٹاپ ٹین ایئرپورٹس میں جگہ نہیں بنا سکا، جبکہ بھارت کا ممبئی ایئرپورٹ بہترین ایئرپورٹ ٹرمینلز کی کیٹیگری میں 9نمبر پر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، اسی کیٹیگری میں دبئی ایئرپورٹ 7ویں نمبر پر ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …