Home » Interesting News » دنیا کے سب سے بہترین ائیرپورٹ کا اعلان ہوگیا، یہ دبئی ائیرپورٹ نہیں بلکہ۔۔۔

دنیا کے سب سے بہترین ائیرپورٹ کا اعلان ہوگیا، یہ دبئی ائیرپورٹ نہیں بلکہ۔۔۔

سنگاپور سٹی(نیوز ڈیسک) دنیا کے بہترین ائرپورٹ کی بات ہو تو بہت سے لوگوں کا دھیان دبئی ائرپورٹ کی جانب جاتا ہے کیونکہ ماضی میں اسے یہ اعزاز کئی بار مل چکا ہے، مگر اب تو کئی سال ہوئے یہ اعزاز ایک ہی ائرپورٹ کے پاس ہے۔ یہ سنگاپور کا ”چانگی انٹرنیشنل ائیرپورٹ“ ہے جسے مسلسل پانچویں سال بھی دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ skytax کی عالمی ائرپورٹوں کی رینکنگ کے مطابق سنگاپور کے اس شاندار ائیرپورٹ کو دنیا بھر کے مسافر اس کے خوبصورت طرز تعمیر، بہترین آپریشنل کارکردگی اور پرتعیش سہولیات کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اس ائیرپورٹ کی خوبصورتی اور مقبولیت کا نیا حوالہ جیول نامی انتہائی منفرد اور بے پناہ دلکشی کی حامل وہ عمارت ہے جسے 1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ 1.4 ملین سکویئر فٹ پر پھیلی ہوئی بلڈنگ ہے جو واقعی ایک دیوقامت ہیرے جیسی نظر آتی ہے۔ اس کے اندر اتنے زیادہ درخت اور پودے ہیں کہ جنگل کا سا ساماں لگتا ہے، ایک بڑی آبشار بھی ہے، ہوٹل اور سینکڑوں مسافروں کی گنجائش والا ریستوران بھی اس عمارت کے اندر ہی ہے۔

اس منفرد عمارت کی دس منزلوں میں سے پانچ زیر زمین ہیں۔ اس کے اندر قائم کئے گئے ہوٹل میں 130 کمرے ہوں گے جبکہ ڈائننگ اور شاپنگ کے لئے 300 سے زائد دکانیں بھی ہوں گی جبکہ اس کے مرکز میں بنائی گئی آبشار کی بلندی 131 فٹ ہے۔ اس کے اندر موجود دلکش جنگل گراﺅنڈ فلور سے لے کر پانچویں فلور تک درجہ بدرجہ پھیلا ہوا ہے۔

جیول چانگی ائیرپورٹ ڈویلپمنٹ کے سی ای او جین ہنگ کا کہنا تھا کہ نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ائیرپورٹ کی خوبصورت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور مسافروں کی گنجائش میں بھی اضافہ ہوگا۔یہ نئی عمارت ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے سامنے تعمیر کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے یہ جگہ ائیرپورٹ کی پارکنگ کے لئے استعمال ہوتی تھی۔ نئی بلڈنگ کی تعمیر 2014ءسے جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2019ءکے آغاز میں اسے مسافروں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

 

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …