Home » Interesting News » دنیا کے عیاش ترین بادشاہ نے اپنے ملک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا، ایسا کیوں کرنا پڑا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

دنیا کے عیاش ترین بادشاہ نے اپنے ملک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا، ایسا کیوں کرنا پڑا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

لوبامبا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے عیاش ترین بادشاہ کو ”غریب عوام کا عیاش بادشاہ“ قرار دیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام میں غربت کی شرح بلندیوں کو چھو رہی ہے لیکن بادشاہ کا طرز زندگی بادشاہوں ہی کے شایان شان ہے۔ اب اس بادشاہ نے اپنے ملک کا نام ہی تبدیل کر ڈالا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق بادشاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا نام سوازی لینڈ ، سوئٹزرلینڈ کے نام سے بہت مشابہت رکھتا ہے اور لوگ اکثر ہمارے ملک کو بھی سوئٹزرلینڈ کہہ جاتے ہیں، اس لیے اب ملک کا نام تبدیل کرکے ’ایسوتینی‘ (eSwatini)رکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوازی لینڈنے 50سال قبل تاجِ برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی لیکن اب تک ملک کا نام وہی چلا آ رہا تھا۔ کچھ ہی دنوں میں ملک کا جشن آزادی منایا جانے والا ہے جس سے قبل بادشاہ نے اس کے نام میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ لوگ اسے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ گڈمڈ نہ کریں۔ بادشاہ نے ملک کے نام کی تبدیلی کی ایک اور منطق بھی بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لفظ ’سوازی لینڈ‘ سوازی اور انگریزی زبانوں کا مرکب ہے، چنانچہ ملک کے نام میں انگریزی کا لفظ شامل ہونے پر اکثر شہریوں میں بھی غصہ پایا جاتا ہے کہ آزادی کے پچاس سال بعد بھی انگریزی لفظ ان کے ملک کے نام کا حصہ ہے۔ ان لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نام میں تبدیلی کرنا لازمی تھا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …