Home » Interesting News » زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاﺅنٹس کے معاملے میں عاصمہ جہانگیر نے کیا کردار ادا کیا؟ وہ انتہائی حیران کن بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاﺅنٹس کے معاملے میں عاصمہ جہانگیر نے کیا کردار ادا کیا؟ وہ انتہائی حیران کن بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

لاہور (پاکستان) سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں عاصمہ جہانگیر نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ” ان کے مخالفین ہمیشہ الزام لگاتے تھے کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرتی ہیں لیکن جو لوگ ان سے پیار اور محبت کرتے تھے ان کا خیال تھا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے بہت بڑی جدوجہد کر رہی ہیں۔
آپ کو یاد ہو گا کہ کچھ روز پہلے ایک کیس تھا جس میں ٹی وی اینکر کے خلاف سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ تو اس کیس میں جس روز ہماری لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی عدالت میں پیشی تھی تو اس روز بھی عاصمہ جہانگیر سے بات ہوئی اور یہ طے ہوا تھا کہ وہ اس کیس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گی۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

نوجوان مسلمان میاں بیوی ایک سال کا سفر طے کرکے عمرہ کرنے مکہ پہنچ گئے، پیدل نہیں گئے بلکہ۔۔۔ ایسا طریقہ اپنایا کہ دنیا بھر کے مسلمان داد دینے پر مجبور ہوگئے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ہر سال حج و عمرے کے لیے سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *