Home » Technology & Gadgets » زیورخ میں آئی فون کی بیٹری پھٹنے سے ایک شخص زخمی

زیورخ میں آئی فون کی بیٹری پھٹنے سے ایک شخص زخمی

زیورخ(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے ایپل سٹور میں آئی فون کی بیٹری کے اچانک شدید گرم اور پھٹنے سے مرمت کرنے والے شخص کا ہاتھ جل گیا۔زیورخ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئی فون مرمت کرنے والا شخص موبائل سے بیٹری نکال رہا تھا۔ بیٹری انتہائی گرم ہونے کے باعث پھٹ گئی اور اسکا ہاتھ تھوڑا سا جلا گیا۔پولیس بیان کے مطابق بیٹری پھٹنے سے وہاں دھوا بھر گیا جس کے باعث تقریبا 50 کے قریب گاہکوں اور ملازمین کو اپنا کاروبار چھوڑ کر عارضی طور پر ایپل سٹور سے باہر نکلنا پڑا۔واقع کے فوری بعد سات افراد کو طبی امداد دی گئی تاہم کسی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کی نوبت نہیں آئی۔ ایپل نے پولیس کے بیان پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

’’ اب ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ فیس بک کے بانی نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا

نیویارک (ویب ڈیسک)گزشتہ کافی عرصہ سے فیس بک پر جعلی خبریں، غیر ضروری اور فحش …