Home » Sports News » سعودی عرب میں ورلڈ ریسلنگ کی تقریب،مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی مانگ لی

سعودی عرب میں ورلڈ ریسلنگ کی تقریب،مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی مانگ لی

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں سپورٹس حکام نے ملک میں ورلڈ ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی سکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی مانگ لی، جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق اس تقریب کے دوران ایک اشتہار میں مختصر لباس میں ملبوس خاتون ریسلر کو دکھایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اشتہار دیکھنے والے ناظرین کا کہنا تھا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے ’گریٹیسٹ رائل رمبل‘ کی متنازع تصاویر سامنے آتے ہی اشتہار کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی نے آن لائن بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے پر معذرت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے ’نازیبا‘ مناظر شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی ایسے مقابلے نہیں دکھائیں گے جس میں خواتین ریسلرز بھی موجود ہوں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز جدہ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تقریب میں معروف ریسلر جون سینا، ٹرپل ایچ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …