Home » Interesting News » سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی خاتون کو ایسے عہدے پر تعینات کردیا گیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی خاتون کو ایسے عہدے پر تعینات کردیا گیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک پاکسانی خاتون فوزیہ فیاض کی قونصلر کے عہدے پر تعیناتی کی صورت میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق فوزیہ فیاض تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے جہاں خواتین تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں اور بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ہمارے ہاں خواتین کا بے حد احترام کیا جاتا ہے، ہر کوئی ان پر اعتماد کرتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ پاکستان بطور معاشرہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ خواتین کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔ اسی طرح پاکستان کی وزارت خارجہ میں بھی خواتین کی حیثیت بہت اہم ہے۔ اس شعبے میں ہر سطح پر خواتین کے لئے دروازے کھلے ہیں۔“

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت سفارتی شعبے کی سربراہ ایک خاتون تہمینہ جنجوعہ ہیں جبکہ سپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم ہیں۔ پاکستان میں تو خواتین اعلیٰ سفارتی عہدوں پر فائز ہیں لیکن سعودی عرب میں تاحال کسی سینئر سفارتی عہدے پر کسی خاتون کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ فوزیہ فیاض کی تعیناتی نے اس ضمن میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”میں سعودی عرب میں خدمات سرانجام دینے والی پہلی خاتون سفارتکار ہوں۔ میں قونصلر سیکشن کی سربراہ ہوں جس کا کام پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، سفری دستاویزات کی تجدید اور توسیع وغیرہ جیسی خدمات فراہم کرنا ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …