Home » Pakistani Headlines » سندھ حکومت نے 24گھنٹے میں سب سے زیادہ تمر کے درخت لگا کر گنیز بک آف ریکارڈ بنا ڈالا

سندھ حکومت نے 24گھنٹے میں سب سے زیادہ تمر کے درخت لگا کر گنیز بک آف ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی (پاکستان) صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے ایک روز میں زیادہ سے زیادہ تمر کے پودے لگانے کے لیے ساحلی علاقے کھارو چاھن میں شجر کاری کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈبنا دیا گیا

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاو ل بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ نے تیسری بار چوبیس گھنٹے میں شجرکا ری کرکے

گنیز بک کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ ہم نے 2009،2013میں بنایا تھا اور آج پھر اسے حاصل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے تمر کے جنگلات نہ صرف مچھلی اور جھینگے کی افزائش کا مسکن ہے بلکہ یہ طوفان اور سونامی کی شدت کو روکنے میں مدد دیتے ہیں لیکن ان کی افزائش کے لیے میٹھے پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو بارشوں کی صورت میں ہی فراہم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں حکومت سندھ نے کیٹی بندر میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ایک روز میں پانچ لاکھ سے زائد تمر کے پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو انڈیا نے 2010 میں چھ لاکھ سے زائد پودے لگاکر توڑ دیا تاہم اب سندھ نے یہ اعزاز واپس حاصل کرلیا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …