Home » Pakistani Headlines » سینٹ الیکشن اہلیت کیس:اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد،عدالت کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

سینٹ الیکشن اہلیت کیس:اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد،عدالت کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان)سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارسینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کی ،سابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے سلمان اکرم بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے سلمان اکرم بٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکہاں ہیں؟انہیں لےکرآئیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ میرے موکل اسحاق ڈار بیمار ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان بٹ !آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھاہے؟،اسحاق ڈاراتنے عرصہ بیمارنہیں ہوسکتے،عدالتی حکم نامہ میں ذاتی طورپرپیش ہونےکاحکم دیاتھا۔

عدالت نے ا سحاق ڈارکامیڈیکل سرٹیفکیٹ مستردکردیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم 8 بجے تک بیٹھے ہیں،پوچھ کربتائیں اسحاق ڈارکب آئیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتی حکم خلاف ورزی کیلئے جاری نہیں کیاتھا،اسحاق ڈارکوحفاظتی ضمانت بھی دےدیں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …