Home » Interesting News » شادی کا تحفہ، دولہا نے کھولا تو بم پھٹ گیا، دولہا کی موت ہوگئی، کس نے بھیجا تھا؟ کوئی پیار کا معاملہ نہ تھا بلکہ لڑکے کی ماں کے۔۔۔

شادی کا تحفہ، دولہا نے کھولا تو بم پھٹ گیا، دولہا کی موت ہوگئی، کس نے بھیجا تھا؟ کوئی پیار کا معاملہ نہ تھا بلکہ لڑکے کی ماں کے۔۔۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک) دو ماہ قبل بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک نئے نویلے جوڑے کو شادی کا تحفہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا تھا لیکن اسے کھولتے ہی دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بدقسمت دولہا موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی دلہن شدید زخمی ہو گئی۔ ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ ایسا سفاکانہ کام کس نے کیا اور اب اس بے رحم مجرم کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پارسل بم کے ذریعے یہ بے رحمانہ قتل ایک ٹیچر نے کیا جو ریاست اڑیسہ کے ایک کالج میں پڑھاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادرے کے مطابق پارسل بم کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے دولہے سومیا شیکھر سہو کی والدہ بھی اسی کالج میں پڑھاتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہیں پرموشن دے دی گئی لیکن ان کے ساتھی ٹیچر پنجی لال کا خیال تھا کہ یہ پرموشن اسے ملنی چاہئیے تھی۔ بس اسی بات پر اس کے دل میں کینہ بھر گیا اور وہ اپنی ساتھی ٹیچر کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچنے لگا۔ جب اسے پتا چلا کہ خاتون ٹیچر کے بیٹے کی شادی ہے تو اس نے اپنا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور وہ وحشیانہ کام کر ڈالا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک طویل اور مشکل تفتیشی عمل کے بعد بالآخر یہ معلوم ہو گیا کہ سومیا شیکھر کے ہاتھوں میں پھٹنے والا پارسل پنجی لال نے ہی بھجوایا تھا۔ اس کے سفاکانہ جرم کا نشانہ بننے والا نوجوان دولہا محض 22 کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔ وہ ایک سافٹ وئیر کمپنی میں انجینئر کے عہدے پر فائز تھا۔ اس دھماکے میں دلہن ریما شدید زخمی ہوئی تھی اور تاحال زیر علاج ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …