Home » Interesting News » شادی کی تقریب میں اچانک نوجوان کی موٹرسائیکل پر آمد، موٹرسائیکل سیدھی سٹیج پر لے گیا، پھر اسے دیکھ کر دلہن نے کیا کام کردیا؟ ہر طرف افراتفری پھیل گئی کیونکہ دلہن نے پھول۔۔۔

شادی کی تقریب میں اچانک نوجوان کی موٹرسائیکل پر آمد، موٹرسائیکل سیدھی سٹیج پر لے گیا، پھر اسے دیکھ کر دلہن نے کیا کام کردیا؟ ہر طرف افراتفری پھیل گئی کیونکہ دلہن نے پھول۔۔۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دولہا نے کسی بالی ووڈ کے ہیرو کی طرح اپنی شادی کی تقریب میں موٹرسائیکل پر انٹری دی اور دور سے ’ورمالا‘ اپنی دلہن کی طرف پھینک دی، جس کے بعد دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور دولہا کے رشتہ داروں نے ہی اس کی پٹائی کر ڈالی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر بجنور میں پیش آیا جہاں دولہا موٹرسائیکل پر ہی سٹیج تک آیا اور دولہن کی طرف مالا پھینک دی لیکن جواب میں دلہن اٹھ کر آئی اور اپنے ہاتھوں سے دولہا کو ورمالا پہنا دی۔ اس پر دولہے کے رشتہ دار مشتعل ہو گئے۔

رشتہ داروں کے مشتعل ہونے کی وجہ یہ تھی کہ دولہا اونچی ذات سے تعلق رکھتا تھا جبکہ دلہن ’دلت‘ تھی جنہیں بھارت میں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ لڑکا لڑکی دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور پسند کی شادی کرا رہے تھے۔ دولہا کے رشتہ دار پہلے ہی شادی پر خوش نہیں تھے، اس پر جب دولہن نے آکر خود دولہا کو ورمالا پہنائی تو انہوں نے دولہا کو ہی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی مداخلت پر دولہا کی جان بخشی ہوئی۔ اس واقعے کے بعد دولہا کے والدین نے شادی منسوخ کر دی اور بارات واپس لے کر چلے گئے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …