Home » Pakistani Headlines » ”ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ۔۔۔“لودھراں میں شکست کے بعد علی ترین نے ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

”ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ۔۔۔“لودھراں میں شکست کے بعد علی ترین نے ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

لودھراں (پاکستان)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی جیت جائیں گے ،بد قسمتی سے اس باعث ہم عوام کو ووٹ دینے کے لیے نہیں نکال سکے ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”لائیو ود ندیم ملک“میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ حکومت کے خلاف 90ہزار ووٹ ملے ،میرے پہلے الیکشن میں اچھا رزلٹ آیا ہے ۔

اس موقع پر ندیم ملک نے سوال کیا کہ گزشتہ ضمنی انتخاب میں ملنے والی 40ہزار ووٹوں کی لیڈ غائب کیسے ہو گئی؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ 2015میں جب ہم نے الیکشن لڑا تھا تو ٹیم کو پتہ تھا کہ حکومت کوہرانا ایک بڑا ٹاسک ہے اس لیے لوگوں نے زیادہ محنت کی تھی،اس بار الیکشن سے 20دن پہلے ہماری ٹیم کہہ رہی تھی کہ یہ الیکشن ہم پکا جیتے ہوئے ہیں ،ایسی باتیں ہو رہی تھیں کہ پہلے کون مبارکباد دینے آئے گا ،پارٹی کہاں کریں گے ،اس لیے الیکشن کے دن بھی ہمارے ووٹر ٹھنڈے تھے ،ہم لوگوں کو گھروں سے نہیں نکال سکے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ووٹر موجود ہیں ،ہم نے بس اگلے 3،4مہینوں میں ان کو نکالنا ہے اور اگلا الیکشن ہم ہی جیتیں گے ۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا خوش فہمی کی وجہ سے آنے والی آرام طلبی نے آپ کو نقصان پہنچایا ؟۔اس پر علی ترین نے جواب دیا کہ مرکزی غلطی یہ ہی تھی کہ 20دن پہلے ہی ہماری ٹیم جیتی ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ رزلٹ آیا ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب،تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ،5فوجی ہلاک متعدد زخمی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاکستان)پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *