Home » Pakistani Headlines » فلسطینیو ں کے خلاف بننے والی اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کا طیارہ استعمال ہوگا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

فلسطینیو ں کے خلاف بننے والی اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کا طیارہ استعمال ہوگا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

pia

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق1976 میں ایئر فرانس کا ایک طیارہ اسرائیل سے فرانس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیا گیا تھا جس کا الزام فلسطینی مجاہدین پر لگایا گیا تھا بعد ازاں یہ طیارہ اسرائیلی کمانڈوز نے یوگنڈا کے ائیرپورٹ پر بازیاب کرایا تھا۔ اسرائیل اب اس ہائی جیکنگ کے واقعے پر فلم بنانے جا رہا ہے جس میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے جبکہ پی آئی اے حکام نے طیارے کے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مالٹا پہنچنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو طیارے کی فراہمی کی منظوری پی آئی اے کے غیر ملکی سربراہ نے دی ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے بھی اجازت نہیں لی گئی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …