Home » Pakistani Headlines » فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے ، جاوید ہاشمی کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار کا رد عمل

فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے ، جاوید ہاشمی کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار کا رد عمل

اسلام آباد (پاکستان)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ن لیگ کے بعد جاوید ہاشمی کے خلاف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور رد عمل جاری کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے ، جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کے ساتھ وفاداریاں تبدیل کیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان چوہدری نثار کا کہناتھا کہ جاوید ہاشمی (ن)لیگ کے پلیٹ فارم کیلئے چودھری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں ، ان کوشریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یادہوں گے۔انہوں نے(ن)لیگ میں آنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات دیئے تھے اور اب چودھری نثارپرالزام تراشی کررہے ہیں، جاویدہاشمی کوکوئی سیاسی پارٹی اپنانے کو تیارنہیں،الزام تراشی کرنیواکے چود ھری نثارکے حق میں اپنے بیانات کاجائزہ لیں، وہ بیان بازی کے بجائے اپنے ووٹرپرتوجہ دیں،جاویدہاشمی خوشامدمیں سچ اورحقائق کونہ جھٹلائیں
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جیسے کارکنان کو قیادت سے دور رکھنے میں چودھری نثار کا مرکزی کردار رہا، چودھری نثار جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چودھری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا، مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …