Home » Technology & Gadgets » فیس بک نے بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی

فیس بک نے بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی

کراچی ( صباح نیوز) سوشل میڈیاسائٹ فیس بک نے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ کے پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر راب لیتھبرن نے بتایا کہ فیس بک نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس سے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات اکثر گمراہ کن اور دھوکے پرمبنی ہوتے ہیں لہذا ان پرپابندی عائد کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس پالیسی کااطلاق فیس بک اور انسٹاگرام پر کیاجائے گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

چین ، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف

بیجنگ (این این آئی)چین میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف کرادی …