Home » Interesting News » ”لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی سے بھی پہلے اس آدمی نے دیا تھا “حامد میر نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا ، پاکستانی دنگ رہ گئے

”لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی سے بھی پہلے اس آدمی نے دیا تھا “حامد میر نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا ، پاکستانی دنگ رہ گئے

اسلام آباد (پاکستان)پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ ایک معروف محقق عقیل عباس جعفری نے تحقیق کی ہے کہ ’پاکستان کا نام چوہدری رحمت علی سے بھی پہلے 1928 میں کشمیری صحافی علامہ غلام حسن شاہ کاظمی نے لیا تھا‘۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ لفظ ’پاکستان ‘کے بارے میں ہم نے سکول اور کالج کی کتابوں میں یہی پڑھا ہے کہ اس کے خالق چوہدری رحمت علی ہیں لیکن معروف محقق عقیل عباس جعفری نے ایک تحقیق کی ہے اور یہ تحقیق کشمیر کے ایک اخبار میں شائع ہوئی ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ میں نے جعفری صاحب سے اس بارے میں ٹیلیفون کر کے تصدیق بھی کی ہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ جعفری صاحب کے مطابق چوہدری رحمت علی نے یہ لفظ 1933 میں بتایا تھا لیکن ایک کشمیری صحافی تھے علامہ حسن شاہ کاظمی ، انہوں نے 1928 میں ’پاکستان ‘کے نام سے ہفت روزہ شائع کرنے کی درخواست دی تھی لیکن یہ درخواست ان کی قبول نہیں کی گئی تاہم بعد ازاں انہو ںنے 1935 میں یہ ہفت روزہ ایبٹ آباد سے شائع کیا ۔ علامہ غلام حسن شاہ کاظمی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندو اڑا سے تھا ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …