Home » Pakistani Headlines » لودھراں میں شکست مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،منصفوں کو بھی اب سوچنا ہو گا :نواز شریف

لودھراں میں شکست مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،منصفوں کو بھی اب سوچنا ہو گا :نواز شریف

لاہور ( پاکستان )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں میں شکست مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ان کو خود سوچنا چاہیے ،منفی سیاست کرنے کے باوجود انہیں صادق اور امین ٹھہرا دیا گیا ،پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو جھوٹا قرار دے کر نا اہل کردیا گیا ۔لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جھوٹ ،گالم گلوچ اور ذہنوں کو خراب کرنے کی سیاست کی اور ہم نے عوام کی خدمت کی ،لودھراں میں جو ہوا ،وہ قوم کافیصلہ ہے ،اس فیصلے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن عوام نے پھر بھی اپنا فیصلہ سنا یا ۔ان کا کہنا تھا کہ اب عدالتوں میں بیٹھے ہوئے منصفوں کو بھی سوچنا ہو گا کیو نکہ وہ اللہ کا سامنے سب سے زیادہ جواب دہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ،ملک میں 70سال سے ووٹ کا احترام نہیں ،ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لے کر جائیں گے ،عوام کے ووٹوں کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیے ،تب ہی ملک آگے بڑھے گا ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ،لودھراں کی عوام کا مشکور ہوں ،دل چاہتا ہے وہا ں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب،تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ،5فوجی ہلاک متعدد زخمی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاکستان)پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *