Home » Interesting News » لڑکیاں اپنے راز ماں کو زیادہ بتاتی ہیں یا باپ کو؟ سائنسدانوں نے ایسی حقیقت سے پردہ اُٹھادیا جس پر شاید یقین کرنا مشکل ہو لیکن یہی سچ ہے

لڑکیاں اپنے راز ماں کو زیادہ بتاتی ہیں یا باپ کو؟ سائنسدانوں نے ایسی حقیقت سے پردہ اُٹھادیا جس پر شاید یقین کرنا مشکل ہو لیکن یہی سچ ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ بیٹیاں ماﺅں کے زیادہ قریب ہوتی ہیں اور اپنے دل کی بات انہی کو بتاتی ہیں لیکن امریکی محکمہ شماریات کے ایک نئے سروے میں اس کے برعکس ایسے نتائج سامنے آئے ہیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ”بیٹیوں کی ماﺅں کے ساتھ جھگڑا کرنے کی شرح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور دوسری طرف ماں کی بجائے باپ کو قابل بھروسہ سمجھنے اور انہیں دل کی بات بتانے والی لڑکیوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔“اس سروے میں ماہرین نے 2010ءسے 2017تک 40ہزار افراد سے ہر سال ان کے گھر جا کر سروے سے متعلقہ سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ”2010سے اب تک لڑکیوں کی طرف سے اپنی ماﺅں کے ساتھ جھگڑا کرنے کی شرح میں ایک تہائی سے ایک چوتھائی تک کمی واقع ہوئی ہے۔2010ءکی نسبت 2017ءمیں ان لڑکیوں کی تعداد ایک چوتھائی تک کم ہو چکی تھی جو اپنی ماﺅں سے ہفتے میں دوبار جھگڑا کرتی ہیں۔ اسی عرصے میں 10سے 15سال عمر کی لڑکیوں کی طرف سے باپ کو زیادہ قابل بھروسہ سمجھنے کی شرح میں ایک چوتھائی اضافہ ہوا ہے اور اب اس عمر کی آدھی سے زیادہ لڑکیاں اپنی زندگی کے اہم ترین معاملات اپنے باپ کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔“

تحقیقاتی سروے کرنے والی ٹیم کے سربراہ کرس شیئرووڈ کاکہنا تھا کہ ”گزشتہ سالوں میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں اپنے ماں باپ کے زیادہ قریب آئے ہیں تاہم اسی عرصے میں ان کے اپنے دوستوں پر اعتبار میں کمی واقع ہوئی ہے۔2015ءمیں جن لڑکے لڑکیوں کا خیال تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بہت زیادہ خوش رہتے ہیں، 2017ءمیں ان کی شرح میں حیران کن طور پر 80.5سے 85.87فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے حالیہ سروے میں دوستوں کی بجائے اپنے والدین کے ساتھ رہنے میں خوشی حاصل ہونے کا اعتراف کیا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …