Home » Interesting News » لڑکی بن کر انٹرنیٹ پر مردوں کو بے وقوف بنانے والا پکڑا گیا، جھوٹے وعدے کر کے ملنے بلاتا اور پھر وہ آجاتے تو کیا کرتا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

لڑکی بن کر انٹرنیٹ پر مردوں کو بے وقوف بنانے والا پکڑا گیا، جھوٹے وعدے کر کے ملنے بلاتا اور پھر وہ آجاتے تو کیا کرتا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا بھی عجب دنیا ہے۔ یہاں کچھ لوگ تومحض دل لگی کے لئے اپنی جنس تبدیل کرلیتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو جنس بدل کر ایسی شیطانی کاروائیاں کرتے ہیں کہ بہت سوں کو رُلا دیتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق ابوظہبی میں پولیس نے ایک ایسے ہی چالباز کو گرفتار کرلیا ہے جو سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ پر لڑکی بن کر مردوں کو اُلو بناتا تھا۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عرب شہری سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی جعلی شناخت استعمال کرتا تھا اور لوگوں کو اپنے جال میں پھنساکر انہیں لوُٹ لیتا تھا۔ وہ اپنی چکنی چپڑی باتوں اور سوشل میڈیا سے چرائی گئی کی اشتہا انگیز تصاویر کے ذریعے مردوں کو پھنساتا تھا اور پھر 500 درہم ایڈوانس لے کر ان کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرتا تھا۔ رقم وصول کرنے کے بعد وہ ملاقات کا مقام طے کرتا اور مقررہ وقت پر جب اس کے چنگل میں پھنسنے والا مرد بتائی گئی جگہ پہنچتا تو یہ غائب ہو جاتا تھا۔اس کی مکارانہ کاروائیوں سے متعلق متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے اس فراڈیے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد موبائل فونز، قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو زبرآمد کر لیں، جبکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …