Home » Interesting News » متحدہ عرب امارات کے صحراءمیں پھنسے پاکستانی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی موت سے بچالیا گیا، وہاں کیسے پھنس گیا؟ جان کر ہی آپ کو ڈر لگنے لگے

متحدہ عرب امارات کے صحراءمیں پھنسے پاکستانی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی موت سے بچالیا گیا، وہاں کیسے پھنس گیا؟ جان کر ہی آپ کو ڈر لگنے لگے

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا صحرائے سویحان جہاں سینکڑوں میلوں تک کوئی درخت دکھائی دے نا کوئی انسان، وہاں بے یارومددگار زخمی حالت میں پھنس جانے والے انسان کا زندہ بچ جانے کسی معجزے سے کم نہیں۔ اس ویران صحرا میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاءایک پاکستانی نوجوان یقیناً بہت خوش قسمت ہے کہ واقعی اسے معجزاتی انداز میں بچا لیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز 35 سالہ پاکستانی شہری کو نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کے ایمرجنسی اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کر کے ہسپتال پہنچایا۔ یہ نوجوان موٹرسائیکل پر اس خطرناک صحرائی علاقے میں محو سفر تھا کہ گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔ بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو اس کی جان کا بچنا محال تھا۔

ریسکیو سنٹر کو سہ پہر چار بجے کے قریب خبر ملی تھی کہ سویحان صحرا میں العجبان کے علاقے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوگیا تھا۔ اس جگہ تک پہنچنے کے لئے نہ کوئی زمینی راستہ تھا اور نہ قریب کوئی انسانی آبادی تھی۔ نوجوان کی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کو روانہ کیا گیا اور جلد ہی اس کا سراغ لگا لیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اسے ابوظہبی کے مفرک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …