Home » Interesting News » ’مجھے اس پر آٹوگراف دے دو‘ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد تماشائی لڑکے نے آسٹریلوی سپن باﺅلر سے ایسی چیز پر آٹوگراف مانگ لیا کہ سٹیڈیم میں ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا

’مجھے اس پر آٹوگراف دے دو‘ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد تماشائی لڑکے نے آسٹریلوی سپن باﺅلر سے ایسی چیز پر آٹوگراف مانگ لیا کہ سٹیڈیم میں ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں گزشتہ دنوں اس کے باﺅلر بال ٹیمپرنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ اس حرکت پر انہیں سبق سکھانے کے لیے ایک جنوبی افریقن لڑکے نے آسٹریلوی سپن باﺅلر ناتھن لیون کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ پورا سٹیڈیم ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق میچ کے دوران جب ناتھ لیون باﺅنڈری کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے، یہ لڑکا آگے بڑھا اور ریگ مال آگے کرکے ناتھن لیون سے اس پر آٹو گراف کی فرمائش کر دی۔

لڑکے کی یہ حرکت دیکھ کر ناتھن لیون سمجھ گئے اور کھسیانی ہنسی کے ساتھ آٹوگراف سے دینے سے انکار کرکے واپس فیلڈنگ کی طرف متوجہ ہو گئے۔ لڑکا اس حرکت کے ذریعے ناتھن لیون کو شرمندہ کرنا چاہتا تھا کیونکہ ناتھن اور دیگر آسٹریلوی باﺅلر اس سے ایک دن قبل ریگ مال کے ساتھ ہی بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے۔ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے ساتھ جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بال ٹیمپرنگ کی تھی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …