Home » Interesting News » ’مجھے نجومی نے بتایا کہ میرا شوہر اپنی قبر سے میرے لئے یہ چیز بھیجنے لگا ہے، جس کے چند دن بعد ہی واقعی۔۔۔‘ بیوہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ بھی چکرا جائیں گے

’مجھے نجومی نے بتایا کہ میرا شوہر اپنی قبر سے میرے لئے یہ چیز بھیجنے لگا ہے، جس کے چند دن بعد ہی واقعی۔۔۔‘ بیوہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ بھی چکرا جائیں گے

 

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا شوہر انتقال کر گیا۔ اس کے کچھ ہفتے بعد خاتون ایک نجومی سے ملی جس نے ایسی حیران کن پیش گوئی کر دی اور وہ پوری بھی ہو گئی کہ سن کر آپ کا دماغ چکرا کر رہ جائے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 53سالہ جولی ہنسن نامی اس خاتون کو اپنے شوہر اینڈریو کی موت پر شدید صدمہ لاحق ہوا اور وہ ڈپریشن میں رہنے لگی۔ اس کی موت کے چند ہفتے بعد وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس گئی جو علم نجوم بھی جانتا تھا۔اس نجومی نے اسے بتایا کہ ”اس کا شوہر قبر سے اس کے لیے نیا جیون ساتھی بھیج رہا ہے۔“
جولی نے نجومی کی اس پیش گوئی کو مذاق سمجھا اور نظر انداز کر دیا لیکن چند دن بعد ہی اسے فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا۔ یہ پیغام اس کے کلاس فیلو ٹیری کوکسن کا تھا جسے وہ بے حد پسند کرتی تھی۔ اس وقت جولی کی عمر 17سال تھی، تاہم کالج کے بعد وہ الگ ہو گئے اور پھر کبھی نہیں ملے۔ اس پیغام سے دونوں میں پھر رابطہ بحال ہو گیا اور اب وہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔جولی کا کہنا تھا کہ ”میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹیری اس طرح مجھے کبھی زندگی میں ملے گا۔ جس طرح ٹیری میرے شوہر کی موت کے فوری بعد میری زندگی میں آیا اس سے مجھے نجومی کی پیش گوئی پر یقین آ گیا ہے۔ ٹیری کو واقعی میرے شوہر اینڈریونے میرے لیے بھیجا ہے اور میرے خیال میں اینڈریونے میرے لیے بہترین شخص کو منتخب کیا ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …