Home » Interesting News » معروف ترین سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے اپنی موت سے چند روز قبل بستر مرگ سے دنیا کے خاتمے کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟ ایسا انکشاف کہ مغربی سائنسدان بھی کانپ اُٹھے

معروف ترین سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے اپنی موت سے چند روز قبل بستر مرگ سے دنیا کے خاتمے کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟ ایسا انکشاف کہ مغربی سائنسدان بھی کانپ اُٹھے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ترین سائنسدان سٹیفن ہاکنگ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے موت سے چند روز قبل بسترِ مرگ سے اپنا آخری ریسرچ پیپر جمع کرایا جس میں انہوں نے دنیا کے خاتمے کے متعلق ایسی پیش گوئی کی ہے کہ ہر سننے والا خوف سے کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ نے اپنا یہ آخری تحقیقاتی کام تھامس ہرٹوگ کے ساتھ مل کر کیا، اس پیپر کا نام Asmooth Exit from Eternal Inflation تھا۔ اس میں سٹیفن ہاکنگ نے بتایا ہے کہ ”ہماری کائنات کے ستاروں کی توانائی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی جس سے ہماری زمین اندھیروں میں ڈوب جائے گی۔ جب زمین مکمل تاریکی میں ڈوب گئی تو یہاں انسانی آبادی ممکن نہیں رہے گی۔“

رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ نے اس ریسرچ پیپر میں ہماری اس کائنات جیسی دیگر کائناتیں تلاش کرنے کے ایک طریقے پر بھی بحث کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم ایک خلائی جہاز کے ذریعے دیگر کائناتوں کی کھوج کر سکتے ہیں اور ہماری اس کائنات کے آبادی کے قابل نہ رہنے سے قبل ان دوسری کائناتوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔سٹیفن ہاکنگ بہت پہلے ’کثیرکائناتی نظریہ‘ پیش کر چکے ہیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جس ’بگ بینگ‘ کی وجہ سے ہماری کائنات وجود میں آئی اس کی وجہ سے کئی اور کائناتیں بھی وجود میں آئی تھیں۔ ہم ایک خلائی جہاز پر ڈی ٹیکٹر لگا کر ان کائناتوں کا سراغ لگا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کے آہستہ آہستہ زمین کے تاریک ہو جانے کے اس نظریئے سے بعض سائنسدانوں اور ماہرین تکوینیات نے اختلاف کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی کائناتوں کی تلاش میں یہ ریسرچ پیپر انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ علم تخلیق کائنات کی ماہر کارلوس فرینک کا کہنا تھا کہ ”سٹیفن ہاکنگ نے اس پیپر میں نظریہ پیش کیا ہے کہ دیگر کائناتیں اپنے تابکاری نقوش چھوڑتی ہیں جو ہماری کائنات میں سرایت کرجاتے ہیں اور اس تابکاری نقوش کا خلائی جہاز پر نصب ڈی ٹیکٹر کے ذریعے سراغ لگایا جا سکتا ہے۔اگر ہم دیگر کائناتوں کی تلاش کے اس طریقے پر عمل کریں تو اس دنیا کے متعلق ہمیں بہت کچھ ایسا معلوم ہو گا جو ہم پہلے نہیں جانتے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …