Home » Interesting News » معروف پاکستانی ماڈل حسنین لہری عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، لیکن وہاں سے تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو پاکستانیوں نے شدید تنقید شروع کردی کیونکہ۔۔۔

معروف پاکستانی ماڈل حسنین لہری عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، لیکن وہاں سے تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو پاکستانیوں نے شدید تنقید شروع کردی کیونکہ۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے ہر شخص کو زبان تو دے دی ہے لیکن یہاں زبان کا درست استعمال چند گنے چنے لوگ ہی کرتے نظر آتے ہیں۔ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ہر ایک چیز پر تنقید اپنا فرض منصبی سمجھ کر کرتے ہیں۔ اب پاکستان کے معروف حسنین لہری کا معاملہ ہی لیجیے جنہوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر بنا کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر صارفین کی اکثریت نے ایسی تنقید شروع کر دی کہ پڑھ کر ہی آدمی کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کی رپورٹ کے مطابق اس میں سے ایک تصویر میں وہ احرام باندھے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں جبکہ دوسری میں مسجدالحرام میں بیٹھے قرآن مجید کی تلاوت کر رہے ہوتے ہیں۔

ان تصاویر سے بھی صارفین نے اپنے اپنے خودساختہ منفی پہلو نکال لیے اور تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”ماشاءاللہ وہاں بھی اس نے فوٹوگرافر ساتھ رکھا ہوا ہے۔“ایک نے کہا کہ ”بال ترشوانا عمرے کا اہم حصہ ہے، لگتا ہے اس نے نہیں ترشوائے۔“ ایک نے کمنٹس میں لکھا کہ ”یہ اپنے عمرے کی نمائش کیوں کر رہا ہے؟“ ایک اور آیا اور لکھا کہ ”یہاں پر بھی ماڈلنگ، سر تو گنجا کروا لے۔“ ان لوگوں میں سے اکثر لوگوں کے نزدیک حسنین لہری کا تعلق چونکہ شوبز انڈسٹری سے ہے جو کہ ’حرام‘ ہے لہٰذا انہیں عمرے پر جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …