Home » Pakistani Headlines » مغربی ہوائیں چلنے سے اگلے ہفتے کے دوران پنجاب سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

مغربی ہوائیں چلنے سے اگلے ہفتے کے دوران پنجاب سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

news-1461991938-2326_large

اسلام آباد :::    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکے دوران ملک بھر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔گرم اور خشک موسم کے باعث آج ہفتہ اوراتوار کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا تاہم بارش اور تیز ہواﺅں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا ایک نیا سلسلہ اتوار کی شام /سوموار کے روز پاکستان میں داخل ہوگا جسکی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز/گرد آلودہواﺅں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیے گا۔ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ ترشام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد 47،سکھر، دادو چھور، تربت 46 ، جیک آباد، پڈعیدن، روہڑی اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22، کراچی 26، پشاور 19، کوئٹہ 13، اسلام آباد 14، گلگت اور چترال میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …