Home » Sports News » مورنے مورکل کی تباہ کن باﺅلنگ ،آسٹریلیا کو322رنز سے شکست

مورنے مورکل کی تباہ کن باﺅلنگ ،آسٹریلیا کو322رنز سے شکست

کیپ ٹاﺅن(آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں322رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ میں چوتھے رو ز میں ساﺅتھ افریقہ نے اننگ کا آغاز کیا تو اسے 294رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ اس کی5 وکٹیں باقی تھی لیکن اس کی ٹیم 373رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ان کی اننگ میں ایڈان مرکرام 84،کونٹین ڈی کوک65،اے بی ڈیولرز63اور ورنن پھلیندر 52رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزولڈ،پیٹ کیومزاور نیتھن لائن نے 3,3جبکہ مچل سٹار ک کے حصے ایک وکٹ آئی۔
430رنز کے ہدف میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم107کے مجموعے پرہی آﺅٹ ہوگئی اور اسے 322رنز سے شکست کی کوفت کاسامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 32رنز بنائے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی شامل نہ ہوسکے ۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی تباہی مورنے مورکل نے اڑائی جہنوں نے 5وکٹیں حاصل کی ،جبکہ کیشومہاراج اور کگیسو ربدا نے بالترتیب2اور ایک وکٹ حاصل کی ۔
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پرمورنے مورکل کو مین آف دامیچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے میچ میں مجموعی طورپر 9وکٹیں حاصل کی۔
4میچز کی سیریز میں ساﺅتھ افریقہ کو2 ایک کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ اس سیریز کا آخری میچ30مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …