Home » Interesting News » میاں بیوی کے درمیان 4 سال سے طلاق کا مقدمہ جاری، بالآخر تنگ آکر جج نے ایسی ’سزا‘ سنادی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

میاں بیوی کے درمیان 4 سال سے طلاق کا مقدمہ جاری، بالآخر تنگ آکر جج نے ایسی ’سزا‘ سنادی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

نئی دلی(نیوز ڈیسک) عدالتوں میں مقدمات کا طول کھینچ جانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑ ے کے طلاق کے مقدمے نے ایسا طول کھینچا کہ عدالت بھی تنگ آ گئی اور ایسا فیصلہ سنا دیا کہ جس کی توقع کسی کو بھی نہیں تھی۔ اس جوڑے کا جھگڑا کسی صورت ختم ہونے میں نہیں آرہا تھا، حتیٰ کہ میرج کاؤنسلنگ و صلح صفائی کمیٹی بھی ناکام ہوگئی، جس پر بالآخر خاتون جج نے فیصلہ کیا کہ فی الحال اس مقدمے کو روکا جائے اور دونوں میاں بیوی قانونی جنگ کرنے کی بجائے لافٹر یوگا تھیراپی کی کلاسیں لیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ 4 سال سے طلاق کے مقدمہ میں الجھا ہوا ہے ۔ جج سوتی چوہان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے نے دونوں کے چہرے سے مسکراہٹ چھین لی ہے لہٰذا پہلے تو انہیں لافٹر یوگا تھیراپی کے لئے جانا چاہیے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ واپس آسکے۔ خاتون جج نے حکم دیا کہ دونوں درخواست گزار ہسیادان فاؤنڈیشن کے انسٹرکٹر مکراند تیلو کے پاس چلے جائیں تا کہ وہ ان کی لافٹر یوگا تھیراپی شروع کر سکے۔
جج نے اپنا حکم سناتے ہوئے مزید کہا کہ وکلاء کے دلائل کو فی الوقت ایک جانب رکھتے ہیں اور پہلے اس جوڑے کی لافٹر تھیراپی ہوجائے تو بعد میں دیکھیں گے کہ ان کے خیالات میں کچھ تبدیلی آئی ہے یا نہیں اور آیا وہ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ خاتون جج کے فیصلے سے درخواست گزار جوڑے نے بھی اتفاق کیا اور قانونی جنگ کو ملتوی کرتے ہوئے لافٹر تھیراپی شروع کرنے پر بخوشی رضامند ہو گئے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …