Home » Interesting News » ’میری بیٹی کو لیجانے سے پہلے۔۔۔‘ شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دلہن کی ماں نے ایسی فرمائش کردی کہ عرب دولہا غصے سے چیخ پڑا، موقع پر ہی طلاق دینے کا اعلان کردیا کیونکہ۔۔۔

’میری بیٹی کو لیجانے سے پہلے۔۔۔‘ شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دلہن کی ماں نے ایسی فرمائش کردی کہ عرب دولہا غصے سے چیخ پڑا، موقع پر ہی طلاق دینے کا اعلان کردیا کیونکہ۔۔۔

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی میں طلاق کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن مصر میں ایک دولہا نے رخصتی کے وقت ہی ایسی بناءپر اپنی دلہن کو طلاق دے دی کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ جب رات گئے رخصتی کا وقت آیا اور دولہا دلہن گاڑی میں بیٹھنے لگے تودلہن کی والدہ دوڑی دوڑی آئی اور یہ کہہ کر اپنی بیٹی کو واپس لے گئی کہ ”مجھے جانے سے پہلے اپنی بیٹی سے کچھ بات کرنی ہے اور اسے آخری بار الوداع کہنا ہے۔“ اس پر دولہا اپنا صبر کھو بیٹھا اور مشتعل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دولہا نے اپنی ساس سے کہا کہ ”پوری رات پہلے ہی آپ اپنی بیٹی سے باتوں میں گزار چکی ہیں اور اب جاتے ہوئے بھی آپ کو اس سے بات کرنی ہے، لہٰذا مجھے یہ شادی ہی نہیں کرنی اور میں آپ کی بیٹی کو طلاق دینے جا رہا ہوں۔“ اس پر دلہن کا چچا دولہا کو سمجھانے کے لیے آگے بڑھا لیکن اس کی کوشش ناکام ہو گئی اور بات کچھ اس قدر بڑھی کہ دونوں طرف کے مہمان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اوررات کے پچھلے پہر شادی کی تقریب میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگی۔ رپورٹ کے مطابق اس لڑائی میں 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لڑائی کے بعد دلہن اپنے ماں باپ کے گھر ہی رہ گئی اور دولہا اکیلا واپس گھر چلا گیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …