Home » Interesting News » ’میری ساس میرے ہر کام میں دخل دینا چاہتی ہے اور اب تو ہمارے ساتھ چھٹیوں پر بھی جانا چاہتی ہے‘ لڑکی نے شکایت کی تو انٹرنیٹ صارفین نے مسئلے کا کیا حل بتادیا؟ سن کر ہی تمام لڑکیاں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گی

’میری ساس میرے ہر کام میں دخل دینا چاہتی ہے اور اب تو ہمارے ساتھ چھٹیوں پر بھی جانا چاہتی ہے‘ لڑکی نے شکایت کی تو انٹرنیٹ صارفین نے مسئلے کا کیا حل بتادیا؟ سن کر ہی تمام لڑکیاں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ساس بہو کا جھگڑا تو ہر گھر کی کہانی ہے لیکن گزشتہ روز انٹرنیٹ پر ایک لڑکی نے اپنی ساس کے متعلق ایسی بات صارفین کو بتا دی اور انہوں نے بھی اس کے مسئلے کا ایسا فوری حل تجویز کر دیا کہ سن کر لڑکیاں ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے ویب سائٹ ’’ممز نیٹ‘‘ پر لکھا کہ ’’میری ساس بہت جارح مزاج اور غالب طبیعت کی مالک ہے، وہ میرے ہر ایک کام میں دخل دیتی ہے۔ اکثر وہ ہمارے گھر آتی اور مجھے لباس اور دیگر چیزوں پر نصحیتیں کرتی ہے کہ مجھے کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں، جب وہ ہمارے گھر نہیں آتی تو فون پر ہی ہر چیز میں مداخلت کرتی رہتی ہے اور اب تو وہ میرے اور میرے شوہر کے ساتھ چھٹیوں پر بھی جانا چاہتی ہے۔ یہ میری اپنے شوہر کے ساتھ پہلی چھٹیاں ہیں۔ آپ ہی بتائیں میں کیا کروں۔‘‘

جواب میں اکثر خواتین نے اس لڑکی کو مسئلے کا یہ مضحکہ خیز حل بتایا کہ ’’تم اپنی ساس کا فون نمبر ہی بلاک کر دو، اور جب وہ گھر پر آئے تو اسے نظر انداز کرو یا پھر کسی بہانے سے باہر چلی جایا کرو۔‘‘ ایک خاتون صارف نے تو اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’’تمہیں اپنے شوہر سے طلاق لے لینی چاہیے۔ میری بھی طلاق ساس کی وجہ سے ہوئی تھی، وہ بھی ہمارے ہر کام میں مداخلت کرتی تھی۔‘‘اکثر خواتین نے اس کے شوہر کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے شوہر کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے، اس نے شادی تم سے کی ہے، اپنی ماں سے نہیں۔‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …