Home » Interesting News » ’میری چینی بیوی اچانک غائب ہوگئی، چینی حکام سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ۔۔۔‘ پاکستانی شہری کی بیگم کو اچانک غائب کیوں کردیا گیا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر ہر پاکستانی کو یقین نہ آئے کہ قریبی ترین دوست چین بھی یہ کرسکتا ہے

’میری چینی بیوی اچانک غائب ہوگئی، چینی حکام سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ۔۔۔‘ پاکستانی شہری کی بیگم کو اچانک غائب کیوں کردیا گیا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر ہر پاکستانی کو یقین نہ آئے کہ قریبی ترین دوست چین بھی یہ کرسکتا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر خزاں کے موسم میں چین میں رہنے والے پاکستانی کاروباری افراد اپنے چینی بیوی بچوں کو چھوڑ کر سردیاں اپنے گھروالوں کے ساتھ گزارنے پاکستان آ جاتے ہیں کیونکہ سردیوں میں برفباری کے باعث راستے بند ہو جاتے ہیں اور وہ پاکستان نہیں آ پاتے۔ سردیوں کے موسم میں اپنے بیوی بچوں سے ان کا رابطہ فون کے ذریعے رہتا ہے۔ تاہم 2017ءکے موسم سرما سے قبل جب پاکستانی واپس آئے تو کچھ ہی دنوں بعد ان کی بیویوں کے فون اچانک بند ہو گئے۔ اس صورتحال پر وہ فکرمند ہونے کے سوا کچھ نہ کر سکتے تھے۔ جب موسم بہار آیا اور برف پگھلی تو انہوں نے چین جانے کی تیاری کی لیکن چینی حکام نے انہیں بارڈر سے ہی واپس بھیج دیا۔

ویب سائٹ straitstimes.comکے مطابق چینی حکام نے انہیں کہا کہ اب وہ اپنے بیوی بچوں سے نہیں مل سکتے۔ ایک شخص اقبال نے بتایا ہے کہ ”جب مجھے بارڈر پر چین میں داخل ہونے سے روکا گیا تو میں نے ان کی بہت منت سماجت کی کہ مجھے اپنی بیٹیوں اور بیوی سے ملنے دیا جائے لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا، جب میں نے پوچھا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور ان کے فون کیوں بند ہیں تو جواب ملا کہ میری بیوی کو ’تعلیم نو مرکز‘ (Reeducation Center)میں رکھا گیا ہے جہاں اسے ازسرنوتعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اور انہوں نے بتایا کہ میری بیٹیاں بھی حکومت کی تحویل میں ہیں او رحکومت ان کا خیال رکھ رہی ہے۔“اقبال کا کہنا تھا کہ ”اس کے بعد سے میرا اپنے بیوی بچوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔“ رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی مردوں کی چینی بیویوں کا تعلق چین کے یغور مسلمانوں سے ہے جن پر چینی حکومت شدت پسند ہونے کا شبہ رکھتی ہے۔ان خواتین کو بھی تعلیم نو مراکز میں شدت پسندی سے دور رہنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اقبال نے بتایا کہ ”میں اکیلا نہیں ہوں، درجنوں پاکستانی مرد چینی حکومت کی یغور مسلمان کے خلاف اس مہم کا شکار ہو کر اپنے بیوی بچوں سے دور ہو چکے ہیں۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور ہمیں ہمارے بیوی بچوں سے ملوانے کے لیے اقدامات کرے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …